گورنمنٹ بوائز کالج ناظم آباد کے پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد ضرار خان نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ طلبہ کے سلسلے میں 10,9 اور 11 فروری کو ہونے والے قرأت، نعت، مباحثے کے مقابلے اور تقسیم اسناد کی تقریب ناگزیر وجوہات کی بناء پر ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ یہ پروگرام انشاء اللہ منگل 16، بدھ 17 اور جمعرات 18 فروری کو اپنے وقت پر ہوں گے نیز ڈگری کلاسوں پارٹ۔I کے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ شکریہ جنگ