سکھر پوزیشن ہولڈرطلبا کے اعزاز میں تقریب


: سکھر میں ثانوی اور اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سائنس اور آرٹس کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سال دو ہزار تین سے دو ہزار نو تک کے پوزیشن ہولڈر طلبا نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے طالب علموں میں گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ تاکہ پڑھے لکھے معاشرے کا وجود ممکن بنایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر کی تعمیر وترقی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ شہر کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے تیرہ ارب روپے کے منصوبے کا آغاز اگلے ماہ کر دیا جائے گا۔ شکریہ آج