میٹرک انٹر ضمنی امتحانات تاریخ اور نتائج کا شیڈول


صوبائی محکمہ تعلیم نے میٹرک کے ضمنی امتحانات میں فیل ہونے والے طلبہ کے داخلوں کے مسئلے کو مستقل حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی اب ضمنی امتحانات کا شیڈول طے کرے گی۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسر نے جنگ کو بتایا کہ آئندہ ہونے والی اسٹیئرنگ کمیٹی میں میٹرک اور انٹر کے ضمنی امتحانات کی تاریخ اور نتائج کا شیڈول بھی طے کیا جائیگا کیونکہ ضمنی امتحانات کی تاریخوں کا طے نہ ہونے سے تعلیمی بورڈز اپنی مرضی سے ضمنی امتحانات منعقد کراتے ہیں
اور نتائج کا اعلان کرتے ہیں جس کی وجہ سے ضمنی امتحانات میں پاس کرنے والے طلبہ کے داخلوں کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اعلیٰ افسر نے بتایا کہ صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے اسٹیئرنگ کمیٹی میں ضمنی امتحانات اور نتائج کی تاریخیں طے کرنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 3 پرچوں میں فیل ہونے والے طلبہ کو انٹر سال اول میں عارضی بنیادوں پر داخلہ دیدیا جائے اور اس داخلے کو ضمنی امتخانات پاس کرنے سے مشروط کر دیا جائے
اگر پاس ہو جائیں تو داخلہ منتقل ورنہ داخلہ منسوخ کردیا جائے تاہم 3 پرچوں میں فیل ہونے والے طلبہ کو ہائر سیکنڈری اسکولوں اور نئے کالجوں میں داخلہ دیا جائے جن کی ایس این ای منظور ہوئی ہے۔ شکریہ جنگ