نشرح فاؤنڈیشن ایجوکیشن اسمبلی کا قیام


نشرح فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی قائم اسلامی بورڈ برائے تعلیم سے الحاق کے لیے مختلف نظام تعلیم سے تعلق رکھنے والے اداروں کی رکنیت سازی کا آغاز کر دیا گیا۔ بورڈ کے تحت ایجوکیشن اسمبلی کا قیام بھی عمل میں آیا جس کا اسپیکر پروفیسر انوار احمد زئی کو نامزد جبکہ تحقیقی شعبے ”سوال“ کا ڈائریکٹر خواجہ رضی حیدر کو مقرر کیا گیا۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری سید محمد اسلم غزالی کو بورڈ کا چیف آرگنائزر اور خالد لودھی کو سیکرٹری کی اضافی ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔ اسمبلی کا تعارفی اجلاس 23 مارچ کو ہوگا ۔

شکریہ جنگ