سندھ کالجز یونیفارم خاتمہ کمیٹی کا اجلاس کل


صوبائی محکمہ تعلیم نے سندھ کے کالجوں سے یونیفارم ختم کرنے اور فیس میں کمی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے اسٹیرنگ کیمٹی کی جانب سے قائم کی گئی 11 رکنی سب کمیٹی کا اجلاس جمعرات 4 مارچ کو طلب کرلیا ہے ۔ سب کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سیکرٹری تعلیم صدیق میمن کریں گے ۔ کمیٹی کو 5 ذمہ داریاں دی گئی ہیں جس کے تحت یہ کمیٹی غیر رسمی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو رسمی تعلیم میں لانے کیلئے اقدامات کری گی۔ ان کے امتحان کا طے کرے گی اور انہیں رسمی تعلیم میں کسی سطح پر لایا جائے اس کا تعین کرے گی۔ کمیٹی کراچی کے کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کیلئے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی کی داخلہ پالیسی اور کمیٹی سندھ کے کالجوں سے یونیفارم کے استعمال کو روکنے کا جائزہ لے گی۔