ینگ سوشل ریفامر کانفرنس


شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر پیر زادہ قاسم نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے کی ایک کثیر تعداد نوجوانوں پرمشتمل ہے جو یقینی طور پر خوش آئند بات ہے اس پر مستزادیہ کہ یہ طبقہ جدید دور کے تقاضوں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے نہ صرف باخبر ہے بلکہ اس پر دسترس کے ساتھ شعوری طور پر بہت بہ صلاحیت اور روشن دماغ اور بھر پور آگہی رکھتاہے لیکن اس ضمن میں یہ امربھی قابل توجہ ہے کہ زمینی حقائق سے آگہی کے اس سفر کا اختتام قنوطیت وناامیدی پہ نہ ہونے پائے کیو نکہ حقائق کا گہرہ جائزہ کئے بغیر سماجی بدلاؤ لاناممکن نہیں یہ بات انھوں نے مقامی ہوٹل میں ینگ سوشل ریفامر تحت منعقدہ ایک روزہ کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کہی
کانفرنس کا مقصد نوجوانوں میں عزم صمیم اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھ کر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اداکرنے کی لگن پیدا کرنا اس کا اولین مقصد ہے کانفرنس میں کئی نامور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت نے اس کانفرنس کو زیادہ بامعنی اور معنی آفریں بنادیا اس موقع پر وزیر برائے امورنوجوانان فیصل سبز واری ، فاطمہ ثریا بجیا ، شیری رحمان اور دیگر شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ”ینگ سوشل ریفامر “ ”مقصد عظیم “ کو بے حد سراہا۔ شکریہ جنگ