جامعہ کراچی بی اے امتحانات میں نقل کا سخت نوٹس


جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی نے بی اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات میں نقل کا سخت نوٹس لے ہے جمعہ کو جامعہ کراچی میں جاری بی اے کے امتحانات میں نقل اور ویجلنس ٹیمیوں کی غیر موثر کارکردگی کی شکایات پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی جمعہ کو اچانک مسکن گیٹ کے قریب قائم اور شیخ زید اسلامک سینٹر میں قائم امتحانی مرکز پہنچ گئیں۔
ڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی ڈاکٹر عبدالوہاب کے بعد دوسری وائس چانسلر ہیں جنھوں نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا ہے ڈاکٹر وہاب کے بعدکسی وائس چانسلر نے امتحانی مراکز کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دورے کے دوران قائم مقام وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی نے بی اے کے جاری امتحانی عمل پراپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا قائم مقام وائس چانسلر کے دورے کے موقر پر مسکن گیٹ پر قائم امتحانی مرکز میں کئی امیدوار بھی نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جنھیں امتحانی مرکز سے باہر نکال دیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے امتحانی مرکز میں امیدواروں کے لیے خراب اور بوسیدہ فرنیچر پر اعتراض کرتے ہوئے مناسب فرنیچر کے بندوبست کے احکامات جاری کیے

انھوں نے کھلے میدان میں گرد اور مٹی کے باعث طلبہ کو پیش آنے والی مشکلات کا پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مسکن کے قریب قائم امتحانی مرکز کے میدان میں پانی کے چھڑکاؤ کے بھی احکامات جاری کیے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے تمام ”ریمینگ اسٹوڈنٹ“کے سینٹر ایک ہی امتحانی مرکز میں قائم کرنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ شعبہ امتحانات کو ریمینگ اسٹوڈنٹ کے امتحانی مرکز کم از کم چار حصوں میں تقسیم کرنے چاہیے تھے
تاکہ نقل کی کوئی شکایت موصول نہ ہوتی ۔پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی نے ویجلنس ٹیمیوں کی تشکیل پر سے بھی عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ویجلنس ٹیموں میں جامعہ کراچی کے سینئر اساتذہ کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تھا انھوں نے امتحانات میں نقل اورویجلنس ٹیموں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر رجسٹرار جامعہ کراچی کو بھی امتحانی مراکز کے دورہ کرنے کے احکامات دیے اور کہا کہ وہ جب تک قائم مقام وائس چانسلر ہیں امتحانات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں گی۔ شکریہ جنگ