انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئراور بحریہ یونیورسٹی کے تعاون سے آل پاکستان ریسرچ سیمینار منعقد ہوا۔ یہ سیمینار سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والا ایک منفرد موقع تھا، خاص طور پر یہ ایک نوجوان اسکالرز کے درمیان اپنی تحقیق پیش کرنے کا مقابلہ تھا، پورے پاکستان کی جاماعت کے طلبہ نے سیمینار میں دلچسپی لی اور اپنے ریسرچ پیپر سیمینار میں پڑھنے کے لیے بھیجے جس میں مہران یونیورسٹی، نسٹ، فاسٹ، پنجاب یونیورسٹی، قائد اعوان یونیورسٹی، زیبسٹ، آئی بی اے، سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ، پاک کائٹ، لمس، بحریہ یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی، عثمان انسٹیٹیوٹ، پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور ملک کی دیگر جامعات شامل ہیں۔ تمام ریسرچ پیپرز میں سے ایک پینل نے 30 کا انتخاب کیا جنہیں سیمینار میں پڑھا گیا اور ان میں سے چھ بہترین پیپرز کا انتخاب ہوا۔ کامیاب طلبہ کو سونے، چاندی کے میڈل اور نقد انعامات دیے گئے۔ مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل آغا دانش اور آئی ٹی کے صوبائی وزیر رضا ہارون تھے۔ ریئر ایڈمرل آغا دانش نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے لہٰذا ہمیں اپنے نوجوانوں پر توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے۔ طاہر سلیم نے کہا کہ سیمینار کا اصل مقصد طلبہ کو تحقیق کے میدان میں نئی تیکنکس کو متعارف کرانا تھا۔ اس موقع پر اشفاق آغا، ارم عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نادیہ گبول نے بھی خطاب کیا۔