سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہفتہ 6 مارچ شام پانچ بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس میں کانووکیشن کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات، اکیڈمک کونسل اور بورڈ آف اسٹیڈیز کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید نذیر احمد اجلاس کی صدارت کریں گے۔