لاڑکانہ: لاڑکانہ میں پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع بھر کے پرائمری اسکولوں کی تالہ بندی کردی۔پی ٹی ایف کے صدر سید رضا علی شاہ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں پرائمری اساتذہ کو ٹیچنگ الاؤنس اور ٹائم اسکیل نہیں دیا جا رہا۔ جو سراسر زیادتی ہے۔ مسلسل احتجاج کے باوجود بھی حکومت بے حس بنی بیٹھی ہے۔
جس کے باعث اساتذہ اسکولوں کا بائیکاٹ کر کے سڑکوں پر احتجاج کرنے پرمجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پرائمری اساتذہ کے مسائل کا نوٹس لیا جائے۔
شکریہ آج ٹی وی