لڑکی کا اعلیٰ تعلیم کا حصول جرم


حیدر آباد: جامشورو میں لڑکی کا اعلی تعلیم کا حصول جرم بن گیا، شہر چھوڑنے کے باوجود برادری کے بااثر افراد کی طرف سے اغواء کی کوشش کی گئی ، متاثرہ خاندان نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔حیدر آباد پریس کلب اور ڈی آئی جی آفس کے باہر اپنے والدین کے ہمراہ مظاہرہ کرنے والی عائشہ سومرو نے کہا کہ اس نے سندھ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں داخلہ لیا تھا تاہم برادری کے بااثر افراد لڑکیوں کی تعلیم کے شدید مخالف ہیں۔
شکریہ آج ٹی وی