جامعہ کراچی کے سمسٹر سیل کی جانب سے شام کے غیرنامیاتی کیمیا کے پروگرام میں دو درجن سے زائد فیل شدہ طلبہ کو پاس کرنے کا انکشاف ہوا ہے یہ طلبہ بی ایس تھرڈ ایئر کے سمسٹر امتحانات میں بھی فیل تھے جس کے بعد انہوں نے جنرل سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کی تاہم اس میں بھی فیل ہو گئے۔ کورس انچارج ڈاکٹر منور کے مطابق 17 امیدواروں نے جنرل سپلیمنٹری امتحانات میں تھرڈ ایئر کے کورس نمبر 504کے پرچے میں شرکت کی جس میں 16 ناکام ہوئے ان امیدواروں کے فیل ہونے کے بعد انہیں پاس کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تاہم میں نے انہیں پاس نہیں کیا بعدازاں ڈین سائنس ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کی ہدایت پر سینئر پروفیسرز پر مشتمل کمیٹی بنا دی جس میں شامل ایک سینئر پروفیسر
اور کورس انچارج نے نتائج میں تبدیلی سے معذرت کی مگر اس کے باوجود 5 ماہ بعد نتائج تبدیل کر کے انہیں پاس قرار دیدیا گیا اور یہ کام کورس انچارج کی منظوری کے بغیر ہوا۔ ڈین آف سائنس ڈاکٹر شاہانہ عروج نے جنگ کو بتایاکہ طلبہ کی شکایت پر قائد کے مطابق سینئر پرفیسرز پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جس نے پرچہ کو مشکل قرار دیا اور امتحانی کاپیوں کو دوبارہ جانچا جس کے بعد فیل طلبہ کو پاس کر دیا گیا سمسٹر سیل کے نگراں ڈاکٹر ماجد ممتاز جن کا تعلق خود بھی کیمیا سے ہے
جنگ کو بتایاکہ ڈاکٹر منور نے تھرڈ ایئر کے طلبہ کے لئے فائنل ایئر والا پرچہ بنایا تھا اور جوابی کاپیوں کی سخت جانچ کی تھی جس پر 16طلبہ فیل ہوئے تاہم سینئر پروفیسر پر مشتمل کمیٹی نے اس معاملے کو ازسرنو جائزہ لیا اور تبدیل شدہ نتائج سمسٹر سیل بھیج دیئے جس میں 12 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا ہیجبکہ 4 امیدواروں کے نتائج پر کوئی فرق نہین پڑھا تاہم پاس ہونے والے طلبہ بہت کم نمبروں کے ساتھ پاس ہوئے ہیں ماجد ممتاز نے کہا کہ ڈاکٹر منور نے تبدیل شدہ نتائج پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا
لہٰذا جو نمبرز شعبہ کی سربراہ کی جانب سے بھیجے گئے انہیں درست تسلیم کر لیا گیا۔واضح رہے کی جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے طے کیا ہے کہ ایک مرتبہ نتائج سمسٹیر سیل بھیجے جانے کے بعد نتائج میں ردوبدل ممکن نہیں ہوگا ڈین آف آرٹس پرفیسر سلیم میمن نے گزشتہ ۵ ماہ کے دوران نتائج میں تبدیلی سے متعلق 150 سے زائد کیسسز مسترد کر دئے تھے
شکریہ جنگ