سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں نے وزیر تعلیم گو رنمنٹ سندھ سے مطالبہ کیا کہ اپوا گو رنمنٹ گرلز کالج ، کریم آباد کے کھیل کے میدان پر تجاوزات دیوار کو ختم کریا جائے اور اِس میدان میں طا لبات اور اسپیشل بچوں کے لئے اسٹیڈیم اوجمنا زیم کی تعمیر کروئی جائے۔ یہ بات روز سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کراچی ریجن کے ہنگامی اجلاس میں کہہ گئی جو اپوا گو رنمنٹ گرلز کالج، کریم آباد، کراچی میں منعقد ہوا ۔
اجلاس کی صدارت مرکزی صد اطہر حسین مر زا نے کی ، اجلاس میں مظفر علی رضوی ، افتخار محمد آعظمی اور ڈا کٹر محمد ارشد نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں اپوا گو رنمنٹ گرلز کالج، کریم آباد، کراچی کی زمین جو کہ کھیل کا میدان ہے پر قبضہ کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس میں بتا یا گیا کہ اِس کھیل کے میدان سے متصل اپوا کالج کے علاوہ ایک بچوں کا گورنمنٹ سیکنڈری اسکول اور اسپیشل تعلیم حا صل کرنے والے طالب علم بھی اِس کھیل کے میدان کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے گزشتہ 50سال سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ اجلاس میں سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر سلیم نے بھی شرکت کی
اور سپلا کے عہدیداروں کو بتا یا کہ نا جائز طور پر تیا ر کی گئی دیوار کی وجہ سے بچے اپنے اسکول میں داخل نہیں ہو پا رہے۔ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ اپوا کی وائس پر یذیڈنٹ مسسز کرمانی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اپوا کسی ایسی سازش میں ملوث نہیں اور بقول اُن کے اُن کو معلوم بھی نہیں ہے کہ یہ کام کون کررہا ہے۔ شکریہ جنگ