ایڈووکیٹ جنرل سندھ یوسف لغاری نے کہاہے کہ سندھ یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں قائم انسٹیٹیوٹ آف لاء میں عملے کی کمی کو جلد پوراکردیاجائے گا ۔ وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ یوسف لغاری نے بعض اخبارات میں مذکورہ انسٹیٹیوٹ کے حوالے سے آنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف لاء میں عملے اورسہولتوں کی کمی کے باوجود اس ادارے کوکامیابی سے چلارہے ہیں ‘گذشتہ سال انسٹیٹیوٹ میں94طلبہ نے داخلہ لیاتھا
اس سال 150 طلبہ وطالبات کوانٹری ٹیسٹ کے ذریعے سیلف فنانس کے تحت داخلہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ میں اندرون سے قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبہ کو میٹھا رام ہاسٹل میں رہائش دی جائے گی ‘سندھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مظہرالحق صدیقی کی ذاتی دلچسپی کے سبب یہ ادارہ قائم ہواتھاسندھ یونیورسٹی کے وی سی نے اس ادارے کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک ایگزیکٹوکمیٹی قائم کی ہے جس میں یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ‘رجسٹرار‘ ڈین فیکلٹی شامل ہیں۔ شکریہ جنگ