کامکس انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے زیر اہتمام مقابلہ بصری آرٹ منعقد ہوا، جس میں اداکار طلعت حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ارشد خالد، وصی قریشی، ڈاکٹر ہما میر اور قیصر خان نظامانی بھی موجود تھے۔
منصفین کے فرائض تزئین حسین اور منیزہ علی نے انجام دیئے۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق مقابلہ بصری آرٹ میں یو ڈی ایل روم کے طلبہ کی جانب سے بنائے جانے والے ڈرامہ ”اکلوتا“ کو اول، ایم سی بی روم کے طلبہ کی جانب سے بنائے جانے والے ڈرامہ ”نشے کے عادی“ نے دوم اور ڈرامہ ”توبہ“ نے سوم جبکہ خصوصی انعام ڈرامہ ”راہ گزر“ نے حاصل کیا۔ شکریہ جنگ