ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی ایسوسی ایٹ پروفیسر نجمہ نیاز نے گزشتہ روز اپوا گورنمنٹ گرلز کالج کا دورہ کر کے میدان پر ہونے والی تعمیرات کا جائزہ لیا اور کالج کی پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر طاہرہ پروین کو تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ نجمہ نیاز نے کالج کے میدان پر تعمیرات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ محکمہ تعلیم کو ان تعمیرات سے لاعلم رکھا گیا ہے اور نہ ہی محکمہ تعلیم کے حکام سے اجازت لے کر کام شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورے کی رپورٹ صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق اور سیکریٹری تعلیم کو کریں گی۔ شکریہ جنگ