سندھ کے سینئر وزیر برائے تعلیم و خواندگی پیر مظہر الحق سے ورلڈ ہیلتھ آٰرگنائزیشن کے سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خالف بائل محمود اور ڈاکٹر جاوید اختر شیخ نے ملاقات کی اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں بچوں میں پائی جانے والی بیماریوں کے حوالے سے بات چیت کی۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندوں نے وزیر تعلیم کو بچوں کی صحت سے متعلق تعاون کا یقین دلایا۔ پیر مظہر الحق نے بتایا کہ حکومت سندھ تعلیمی اداروں میں بچوں کی صحت سے متعلق پروگرام ترتیب دے رہی ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے اسے دیہی علاقوں کے بچوں تک پھیلایا جائیگا۔ شکریہ جنگ