ڈپلومہ ان ایجوکیشن اساتذہ کے بنیادی اسکیلزمیں ترقی


فیڈریشن آف اسکول ٹیچرزکے چیئرمین سید احمد نے حکومت سندھ کے ترجمان سیکریٹری تعلیم صدیق میمن کے بیان پرکہ پرائمری اور جے ایس ٹی اساتذہ کے بنیادی اسکیلز16-12 کرنے کی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ یہ اسکیلز ان اساتذہ کو دیئے جائیں گے
جو دو سال بعد شروع ہونے والے دو سالہ ڈپلومہ ان ایجوکیشن کی سند حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری تعلیمات نے اعلان کرکے اساتذہ کو مایوس کیا ہے جبکہ موجودہ سینئر اساتذہ کے لیے کچھ نہیں کیا گیا حالانکہ وہ بھی دو سالہ ٹریننگ کے حامل ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ ان اسکیلز کا اطلاق 4 سال بعد ہوگا۔
سید احمد نے کہا ہے کہ فیڈریشن بہت جلد چاروں صوبوں کی اساتذہ تنظیموں کا اجلاس بلا کر لائحہ عمل طے کرے گی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو معاشی بدحالی سے نجات دلانے کے لیے تنخواہوں میں فوری اضافے کا اعلان کرے۔ شکریہ جنگ