کراچی بورڈ میٹرک امتحانات 24 مارچ سے


چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید انظار حسین زیدی نے کہا ہے کہ کراچی بورڈ کے تحت نویں و دسویں ریگولر و پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات بدھ 24 مارچ سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کو شفاف اور نقائص سے پاک رکھنے، نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور محنتی و باصلاحیت طلباء و طالبات کو امتحانات میں اپنی اہلیت اور لیاقت ثابت کرنے کے یکساں مواقع کی فراہمی کیلئے پورے شہر کے 450 سے زائد امتحانی مراکز کیلئے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ پر مشتمل 100 سے زائد ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں،
ہر ویجیلنس ٹیم 2 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ اس کے علاوہ ملیر، ساؤتھ، ایسٹ، ویسٹ اور سینٹرل کے علاقوں کیلئے محکمہ تعلیم سندھ اور بورڈ کے نمائندوں پر مشتمل 4 رکنی 5 ویجیلنس ٹیمیں بھی بنائی جارہی ہیں۔ سیکریٹری تعلیم اور چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی تمام امتحانات کی نگرانی کریں گے۔ شکریہ جنگ