لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کو ہاؤس جاب نہ کرانے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، گورنر اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں عدم توجہی کے باعث ایم بی بی ایس فائنل بیج 2009 بائے اینول کے سیکڑوں طلبہ کو ہاؤس جاب نہ کرانے کے حوالے سے طالبعلموں طارق علی، سہیل، عائشہ اور دیگر نے بتایا کہ لمس کے وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کی جانب سے باربار کہا جاتا ہے
کہ لمس سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کا فوری طور پر ہاؤس جاب کراکے ان کا قیمتی وقت بچایا جائے گا تاہم ایم بی بی ایس فائنل ایئر بیج 2009 کا ہاؤس جاب یکم ستمبر 2009 کو کرانے کے بجائے 15 فروری سے شروع کرایا گیا جبکہ بائے اینول بیج ایم بی بی ایس فائنل ایئر 2009 کے طلبہ کا ہاؤس جاب ابھی تک نہیں کرایا گیا
بار بار لمس جامشورو کے وائس چانسلر اور اسپتال کے ایم ایس کو ہاؤس جاب کرانے کیلئے کہا گیا تاہم کوئی بھی نوٹس نہ لینے کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ سطح پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بار بار رابطہ کرنے پر ہمیں لمس کے وائس چانسلر اور لمس اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد نواز عباسی نے اپنا موٴقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔
شکریہ جنگ