گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول تقریب


گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول پاکستان کوارٹرز نشتر روڈ میں جماعت دہم کے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے صدر مدرس محمد اسلم نے کہا کہ آج کے لمحے یادگار، حسین اور دکھی سے ہیں لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ آپ سب کامیابی و کامرانی کے ساتھ شاہراہ حیات کی طرف بڑھ رہے ہیں
اور اس مادر علمی کے اساتذہ آپ کو برسوں یاد رہیں گے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا
کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت، توجہ، جدوجہد اور پابندی ٴ وقت کی ضرورت ہوتی ہے، محنت سے کبھی جی نہ چرائیں۔ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ ماضی کے طلبہ کی طرح ملک کی بہتر انداز میں خدمت کریں۔ تقریب سے عاطف نعیم، اسد علی خان، سینئر اساتذہ انور بہلم، نوشینہ یوسف اور کمال محمد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ شکریہ جنگ