سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر دوسری پوزیشن


ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے تحت ڈیفنس میں منعقد ہونے والی چار روزہ پھولوں کی نمائش میں سوسائٹی فار ایجوکیشنل ویلفیئر (بیٹھک اسکول) کی جانب سے بھی اسٹال لگایا گیا۔ اسٹال میں خصوصی طور پر طب نبوی کے حوالے سے اسٹال کے ساتھ نوجوان شرکاء کیلئے کوئز پروگرام کا اہتمام کیا گیا جبکہ بچوں کے لیے فیس پینٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے منتظمین نے بیٹھک اسکول کے اسٹال کو دوسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا۔
اسٹال میں غریب اور پسماندہ علاقوں میں بیٹھک اسکول کے تحت جاری تعلیمی سلسلے کے حوالے سے بھی ایک ماڈل ڈسپلے کے لیے رکھا گیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کی صدر طیبہ عاطف، نگہت ملک، ڈاکٹر منزہ اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ شکریہ جنگ