عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین نارتھ ناظم آباد میں بین الکلیاتی مقابلہ حسن نعت وقرأت منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سید اعجازعلی نقوی اور حسان خورشید تھے۔منصفین کے فرائض قاری اعتصام الحق اور نعت خواں حجاب آراء نے انجام دیے۔ پروگرام میں کراچی کے معروف کالجوں کے طلباوطالبات نے حصہ لیا۔کالج کی پرنسپل پروفیسر سیدہ رفیق فاطمہ کی طرف سے مہمانوں کوگلدستے پیش کیے گئے۔ منصفین کے مطابق مقابلہ حسن قرأت میں پہلا انعام گورنمنٹ کالج ناظم آبادکے حافظ فیصل،دوسرا اسلامیہ آرٹس کالج کے حافظ اصغرعلی،تیسرا اسلامیہ سائنس کالج کے سید محمد اویس اور خصوصی انعام سرسید کالج کی ثمینہ محفوظ نے حاصل کیا۔حسن نعت میں پہلا سرسیدکالج کی حرا شاہد،دوسرا شہید ملت کالج کی ایرج زہرہ،تیسرا گورنمنٹ کالج ناظم آبادکے محمد عمران اور خصوصی انعام اپواکالج کی میمونہ کنول نے حاصل کیا۔
شکریہ جنگ