وزیرتعلیم کا اپوا کالج زمین پرقبضے کا سخت نوٹس


سینئر وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے اپوا گرلز کالج کراچی کی اراضی پر قبضے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قبضہ ختم کرایا جائے۔ سینئر وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اپوا گرلز کالج کی اراضی محکمہ تعلیم سندھ کی ملکیت ہے اس لیے کسی کو بھی اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے اور سرکاری املاک پر قبضہ فوری طور پر خالی کیا جائے ۔
شکریہ جنگ