پی ٹی سی اور سی ٹی کرنے والے 25 ایلیمنٹری کالجوں میں 2018ء سے بی ایڈ شروع کر دیا جائے گا جو 4 سالہ ڈگری پروگرام ہو گا اور امیدواروں کو انٹر کے بعد داخلہ دیا جائے گا۔ بیورو آف کریکولم ونگ کے سربراہ عبداللطیف صدیقی نے کہا کہ نئی ایجوکیشن پالیسی کے تحت سندھ بھر سے پی ٹی سی اور سی ٹی ختم کر دیا جائے گا پہلے مرحلے میں 2010ء سے ڈپلومہ ان ایجوکیشن متعارف کرایا جا رہا ہے
جو 2012 تک پی ٹی سی اور سی ٹی کی جگہ لے گا جبکہ 2018ء کے بعد ڈپلومہ ان ایجوکیشن ختم کر کے 4 سالہ بی ایڈ پروگرام متعارف کرادیا جائے گا۔ عبداللطیف صدیقی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈپلومہ ان ایجوکیشن کراچی میں حسین آباد، حیدرآباد میں ویمن ایلیمنٹری کالج، سکھر ایلیمنٹری کالج اور مٹھی کے ایلیمنٹری کالج میں شروع ہو گا اور اس کا الحاق تعلیمی بورڈ کے بجائے جامعات سے ہو گا
جن تین جامعات سے ان کا الحاق ہو گا ان میں جامعہ کراچی، سندھ یونیورسٹی جامشورو اور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپلومہ ان ایجوکیشن کا نصاب وفاقی وزارت تعلیم نے تیار کر لیا ہے جبکہ 4 سالہ بی ایڈ کے نصاب کی تیاری کا کام جاری ہے۔ شکریہ جنگ