اوجھا انسٹیٹیوٹ آف ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی 10ملین گرانٹ


گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اوجھا انسٹیٹیوٹ آف ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے لیے 10ملین روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی عمارت کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کی جانب سے کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پرصحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا
کہ صوبائی محکمہ صحت پرائیویٹ طبی مراکزکو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے 2برس کی طویل محنت کے بعد ایک بل تیارکرکے محکمہ قانون کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوایا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ وزیراعلیٰ کی صوابدید پر ہے کہ وہ اس کی منظوری کب دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیکل کی میعاری تعلیم اور مریضوں کے معیاری علاج کے لیے پرائیویٹ طبی مراکز سے متعلق قانون سازی ضروری ہے۔ خسرہ ویکسین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گو کہ خسرہ ویکسین کے مضر اثرات کے حوالے سے اب تک ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے عالمی ادارہ صحت اور یونی سیف کو باور کروایا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر ڈاکٹر عشرت العباد تھے اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد جو نہایت مختصر مدت کے لیے تقریب میں آئے تھے کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے جس عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا اس کا افتتاح بھی میں ہی کر رہا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ڈاؤ یونیورسٹی کے مختلف اداروں کے درمیان ایک بہت خوبصورت اور قابل ذکر اضافہ ہے ۔ پروفیسر مسعود حمید نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ابتدائی دنوں سے ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ ایک ایسا میڈیکل کالج پاکستان میں بنایا جائے جس میں تعلیمی سہولتیں عالمی معیارکی ہوں لیکن اس میں اخراجات بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم سے کم ہوں ۔ اس لیے اس میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا۔
شکریہ جنگ