سندھ میں پرائمری تعلیم کو ترقی اور بند سرکاری اسکولوں کو کھولنے کے لئے سندھ حکومت نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ سے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ سندھ حکومت محکمہ تعلیم کے سیکرٹری محمد صدیق میمن اور این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد نے دستخط کئے۔
اس موقع پر این سی ایچ ڈی سندھ کی سینئر جنرل مینجر حمیرا ہاشمانی اور محکمہ لٹریسی سندھ کے چیف پروگرام مینجر سعید خالد جمانی بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت سندھ میں بند سرکاری پرائمری اسکول کھولنے کیلئے 10 ہزار فیڈر اور 10 ہزار سے زائد لٹریسی ٹیچرز صوبے میں بالغوں کی تعلیم کیلئے قائم سینٹرز میں مقرر کئے جائیں گے۔ اس پروگرام سے سندھ میں ڈھائی لاکھ افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائیگا۔ شکریہ جنگ