انٹر یونیورسٹیز ویڈیو کانفرنسنگ تقریری مقابلہ


موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کرشمات سب کے سامنے عیاں ہیں، یہ جدید تکنیک طالبعلموں کو نہ صرف جدید علوم سے روشناس کراتی ہے بلکہ انکی عالمی دنیا تک رسائی بھی ممکن بناتی ہے اپنی تحقیقات کو آن لائن کر دینے سے وہ دنیا کے ماہر محقق ودانشوروں کی نظر میں بھی آسکتے ہیں۔ انٹر یونیورسٹیز ویڈیو کانفرنسنگ تقریری مقابلہ انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے کرشمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں اتنے اہم نکتے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے 9 مارچ 2010 کو ہونے والے ایک دس روزہ ورکشاپ کی تعارفی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے خطبہ استقبالیہ میں ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد طلبا میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی آگہی پیدا کرنا ہے جو کہ نہ صرف علم سیاسیات بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ پروفیسر سلیم میمن نے کہا کہ بہتر حکومت کا کرپشن سے پاک ہونا ضروری ہے۔
ڈاکٹر ابوذر واجدی کے مطابق صنعتی انقلاب اپنے ساتھ انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی لایا جس نے گلوبلائزیشن کو فروغ دیا۔ ڈاکٹر اظہر نے کہا کہ فرسودہ نظام میں تبدیلی لانے کے لئے ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، اس موقع پر ڈاکٹر تنویر خالد، پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم، غزل خواجہ، سید عاصم علی اور محمد علی بھی موجود تھے۔ شکریہ جنگ