خصوصی بچوں کےدارالاطفال میں تقریب


صوبائی وزیر سماجی بہبود نرگس این ڈی خان نے کہا ہے کہ اسپیشل بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جن کی فلاح و بہبود کے لیے موٴثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہیل رانا آرٹ پروڈکشن اور خصوصی بچوں کے ادارے دارالسکون کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام چلنے والے دارالاطفال میں اسپیشل بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔انہوں نے اسپیشل بچوں کے لیے منعقد کیے گئے تفریحی موسیقی کے پروگرام پر خوصی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے پروگرامز آئندہ بھی منعقد کیے جائیں تاکہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ تقریب کے چیف آرگنائزر سہیل رانا نے صوبائی وزیر کی جانب سے اسپیشل بچوں کی فلاح بہبود کے لیے کیے جانے والے کاموں کو سراہا۔ تقریب میں سماجی بہبود کے ایگزیکٹو آفیسر الطاف احمد و دیگر نے بھی شرکت کی۔ شکریہ جنگ