کراچی یونی کیرینزمحفل میلادالنبی


جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی تنظیم یونی کیرینز (انٹرنیشنل) کے زیراہتمام 13/مارچ کو محفل عیدمیلادالنبی ﷺ منعقدکی جائے گی، یونی کیرینزکے صدر اقبال احمد خان نے کہا ہے کہ عیدمیلادالنبی ﷺ کی تقریب جامعہ کراچی کے آرٹس آڈیٹوریم میں ہوگی جس میں ممتازثنأخواں منیبہ شیخ، تابندہ لاری، تحریم فاطمہ، حوریہ رفیق، عظمیٰ زیدی، شفیق احمد، محمودالحسن اشرفی، خاور نقشبندی، محمد فیاض قطب، ولی الدین فریدی اور دیگرگلہائے عقیدت پیش کریں گے، اقبال احمد خان نے تمام یونی کیرینزسے کہا ہے کہ وہ اس محفل میں بھرپورشرکت کریں۔
شکریہ جنگ