انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل کی شاخ کا افتتاح


اقراء یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک انجینئرز یو ایس اے کے شعبہٴ طلباء کی شاخ کی بنیاد رکھی گئی۔ شاخ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر یواے جی عیسانی نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے تحقیق کے شعبے میں انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک انجینئرز کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انجینئرپر کاش لو ہانا (صدر کراچی انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک انجینئر) تھے جنہوں نے اپنے ادارے کی خصوصی رپورٹ پیش کی۔ یاد رہے کہ اِسی تقریب میں انسٹیٹیوٹ ٓف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک انجینئرز نے اپنی ۲۵ا ویں سالگرہ بھی منائی۔
شکریہ جنگ