کراچی : گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبہ اسٹیڈیم روڈ ایس آر ای مجیدکے ہفتہٴ طلبہ کے سلسلے میں دو پروگرام منعقد ہوئے۔ پہلا پروگرام Spelling Bee کا مقابلہ تھا جس کی مہمان خصوصی عصمہ عنایت تھیں۔ طلبہ نے بہت دلچسپی سے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ عصمہ عنایت نے طلبہ کے نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلوں کا کالج لیول پر ہونا ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے طلبہ کوSpelling Bee کے حوالے سے کچھ اہم تجاویز بھی دیں۔ ہفتہٴ طلبہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والا دوسرا پروگرام ”روبرو“ کا تھا۔ اس پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات پروفیسر انوار احمد زئی، پروفیسر سراج الاسلام بخاری، سید آفتاب عظیم، ڈاکٹر ہما میر، سابق کرکٹر صادق محمد، نسیم احمد، سلمان ثاقب شیخ اور حسنی نوید آفریدی نے شرکت کی۔
شکریہ جنگ