اپوا گرلز کالج میدان تعمیرات منہدم


اپواگرلز کالج کریم آباد کے گراؤنڈ پر کی جانے والی تعمیرات کو جمعرات کے روز منہدم کر دیا گیا ہے۔ منہدم ہو جانے سے اپواء گرلز کالج اور قریبی اسکول کے طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، یاد رہے کہ گرلز کالج کی پرنسپل اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے محکمہ تعلیم کے حکام کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے میدان پر قبضہ کرلیا گیا ہے جس کا صوبائی وزیرتعلیم پیر مظہرالحق نے سخت نوٹس لیا تھا۔ بعدازاں ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی نجمہ نیاز اور آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی عہدیداروں نائب صدر ساجدہ سومرو اور قرآة العین مری اور دیگر کا اجلاس بھی ہوا تھا
جس میں اپواسے کہا گیا تھا کہ انہوں نے بغیر اجازت دیوار تعیمر کر دی اور گیٹ لگا دیا جبکہ یہ زمین حکومت سندھ کی ملکیت ہے لہٰذا اس دیوار کو ختم کیا جائے۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے نوید زبیری اور سہیل ابرار نے شرکت کی۔ اپواکے عہدیداروں نے کہا کہ یہ زمین ان کی ملکیت ہے اور یہاں یونیورسٹی تعمیر کرنا چاہتے ہیں اس کی اجازت انہوں نے وفاقی حکومت سے حاصل کرلی ہے تاہم وہ اجازت نامہ پیش نہیں کرسکیں۔ شکریہ جنگ