قائم مقام شیخ الجامعہ کراچی اور سائنس فیکلٹی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان(ایچ ای سی) نے جامعہ کراچی کی سائنس فیکلٹی کو وڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا ہے‘ لطیف ابراہیم جمال ( ایل ای جے) نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں موجود وڈیوکانفرنس کی سہولت جامعہ کراچی کے 25 ہزار طالب علموں کے لئے ناکافی ہے ‘ اس کے برعکس ایچ ای سی کی جانب سے یہ سہولت دیگر جامعات کو پہلے ہی فراہم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی کے تحت منعقدہ 7 روزہ پہلے کُل پاکستان بین الجامعات آن لائن تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔
اختتامی تقریب کی کارروائی تمام جامعات میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے نشر ہوئی۔ مقابلوں میں پاکستان کی تمام جامعات کے طالب علموں نے شرکت کی۔ پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا جامعہ کراچی کی تمام فیکلٹیز میں وڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کی ضرورت ہے۔
شکریہ جنگ