ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس ملازمین رہائشی کالونی کا سنگِ بنیاد


ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ملازمین کے لئے رہائشی کالونی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان مہمان خصوصی اور ڈاکٹر صغیر احمد وزیر صحت حکومت سندھ مہمان اعزازی تھے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی دن بدن ترقی کر رہی ہے اور 500 بستروں پر مشتمل اسپتال کا کام شروع کرنے کے بعد ملازمین کے لئے رہائش کا مسئلہ بہت زیادہ پریشان کن تھا جسے حل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر صغیر احمد وزیر صحت سندھ اور پرو چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر مسعود حمید میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ غریب ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر مسعود حمید نے کہا کہ کالونی کی خستہ حالت کے باعث انہوں نے کوشش کی کہ ملازمین کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے گورنر سندھ، صوبائی وزیر صحت اور حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے کالونی کی تعمیر کے لئے فنڈز میسر آ سکے۔ شکریہ جنگ