سراج الدولہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں ہفتہ طلبہ منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی پروفیسر فیروز ناطق خسرو پاشا تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ ہفتہ طلبہ کے آرگنائزر اور تقریب تقسیم انعامات کے ناظم ڈاکٹر مجیب ظفر تھے۔ حسن قرأت، حمد و نعت خوانی ، اردو انگریزی مباحثہ، کھیلوں کے مقابلوں کے منصفین پروفیسر اقبال انصاری، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس قادری، پروفیسر شاہد اقبال، پروفیسر طلعت قریشہ، پروفیسر امجد عالم و دیگر تھے۔ انعام سید اشعر عالم، محمد حسین بلتی، سید فرقان حسین، جہانزیب ، فرحان و دیگر نے حاصل کئے کالج کے پرنسپل پروفیسر اظہر احمد نے سابق پرنسپل ڈاکٹر سید افضال احمد بخاری کو نشان سپاس پیش کیا۔
شکریہ جنگ