گورنمنٹ ہائی اسکول کا اچانک معائنہ


ضلعی ایڈمنسٹریٹر و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منظور علی شیخ نے بوھارا شہر میں کھلی کچہری کے بعد اچانک گورنمنٹ ہائی اسکول کا معائنہ کیا اور مختلف کلاسوں میں جا کر طلبہ سے سوالات کیے۔ انہوں نے آٹھویں کلاس میں زیر تعلیم طلبہ کی تعلیمی اہلیت پر افسوس اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر کو حکم دیا کہ آئندہ تعلیمی سال میں بھی ان تمام طلبہ کو دوبارہ آٹھویں کلاس کا نصاب پڑھایا جائے۔ شکریہ جنگ