لاڑکانہ بے روزگار نوجوانوں میں وظائف تقسیم


لاڑکانہ: لاڑکانہ ریجن کے گریجویٹ بے روزگار نوجوانوں میں قومی پروگرام برائے انٹرن شپ کے تحت ماہانہ وظیفے کے ایوارڈ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ، شکارپور، کشمور اور کندھ کوٹ اضلاع کے چار سو پچانوے بے روزگار نوجوانوں اور ایک سو پچاس خواتین کو ماہانہ دس ہزار روپے وظیفے کے سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب ہوئی۔

جس سے خطاب میں وفاقی وزیر امور نوجوان شاہد حسین بھٹو نے بتایا کہ ملک بھر میں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر وظیفے دیئے جا رہے ہیں۔ کراچی میں سات سو سینتیس، حیدرآباد میں چھ سو تئیس، سکھر میں دو سو ستتر کے علاوہ جامشورو، عمرکوٹ، میرپورخاص، نوشہروفیروز، ٹنڈو محمد خان اور دیگر علاقوں میں قومی پروگرام برائے انٹرن شپ کے ماہانہ وظیفے دیئے جا رہے ہیں۔ تاکہ انہیں ٹریننگ دے کر تربیت یافتہ افراد کی کمی پوری کی جا سکے۔ شکریہ جنگ