سندھ یونیورسٹی میں ڈین مقرر


سندھ یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ایک ڈین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوکہ طلبہ سے منسلک مسائل کے حل کیلئے ذمہ دار ہوں گے۔یہ فیصلہ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر نذیر اے مغل کی طرف سے اکیڈمک اصلاحات متعارف کرانے کے لیے تشکیل دی گئی وائس چانسلر ایگزیکٹوکاؤنسل کے چوتھے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اے مغل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جبکہ پرووائس چانسلرز‘ فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس نے پروفسیر اقبال احمد پنہور کی کنوینر شپ میں ایک کمیٹی کی منظوری دی جوکہ طلبہ کے لیے ڈین کی ذمہ داریوں اور پاورس کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔
اجلاس نے کاؤنسل کی طرف سے شعبوں کی سطح پر اساتذہ کا مسائل کے حل کے لیے کمیٹیوں کے قیام کے لیے دی گئی منظوری پر عمل کرنے کی منظوری کے پیش نظر تمام شعبوں میں ایسی کمیٹیاں فوری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شکریہ جنگ