اساتذہ وفد کی وزیر تعلیم سے اہم ملاقات


سینئر وزیر تعلیم پیر مظہرالحق سے گسٹا سندھ کے صدر محمد صفر میمن کی سربراہی میں ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں نے سینئر وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ سینئر وزیر نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ حکومت اساتذہ کا بے حد احترام کرتی ہے کیونکہ نوجوان نسل کا مستقبل اساتذہ سے وابستہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کے حل کیلئے حکومت کوشاں ہے اور اس سلسلے میں جلد سیکرٹری فنانس سندھ کے ساتھ ایک اجلاس میں تمام امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں اور سڑکوں پر نہیں آئیں گے کیونکہ ہم حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر مطمئن ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم محمد صدیق میمن، گسٹا کے عہدیدار عبدالغفور بروہی، غلام بشیر چنہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ شکریہ جنگ