ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسرڈاکٹر ناصرنے گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس میں بنیادی سہولتوں (بجلی، پانی اورگیس کی عدم دستیابی ) کا جائزہ لینے کیلئے سہ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کالج پرنسپل ڈاکٹرروبینہ حکیم کوڈی جی کالجز کے دفترمیں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی عبدالفتح، شہنازبھٹی اورایس ایم لاء کالج کی پرنسپل زیب النساء پر مشتمل ہے، جو 3 روز کے اندر رپورٹ پیش کریگی، ڈاکٹر ناصر کے مطابق ہوم اکنامکس کالجز میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی اوربجلی نہیں ہے جبکہ گیس کا کنکشن منقطع اور بجلی کا بل 40 لاکھ روپے سے زائد ہوچکا ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ کی معائنہ ٹیم نے بھی کالجز کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے کالج پرنسپل کو اس کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے انہیں ہٹانے کی سفارش کی گئی، جس کی سمری چیف سیکرٹری کے آفس میں گزشتہ 6 ماہ سے پڑی ہے۔ پانی، بجلی اورگیس نہ ہونے کی وجہ سے کالج کی طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شکریہ جنگ