سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر انیتا غلام علی نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن سندھ حکومت کے تعاون سے سندھ میں تعلیمی انقلاب کے لئے کوشاں ہے۔ فاؤنڈیشن کے تحت کم لاگت معیاری تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو بھی موثر بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں پروموٹنگ لوکاسٹ پرائیویٹ اسکولنگ ان رورل سندھ پروجیکٹ کے تحت ایک اسکول کو حوالے کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر منیجر لرننگ سپورٹ عدنان مبین، نعمان صدیقی، سینئر منیجر ریسرچ اینڈ مانیٹرنگ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ عباسی، عزیز کابانی، ڈائریکٹر پروگرام اینڈ ریسرچ ثناء زہرہ حیدری، کوآرڈینیٹر پی پی آر ایس، سیما کھوسو پروگرام ایسوسی ایٹ اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر گاؤں مرید خان مگسی کے آفتاب احمد چانڈیو کو پی پی آر ایس فیز II کا اسکول سونپا گیا۔ انیتا غلام علی نے کہا کہ ادارے کے مانیٹرنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے اسکولوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سندھ بھر کے دیہی علاقوں میں تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور پی پی آر ایس کا فیز III آئندہ دو سے تین ماہ میں شروع کیا جائے گا۔ شکریہ جنگ