پبلک اسکول خیرپور کو بحریہ کالج سے لے کر آئی بی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ سینئر وزیر سندھ پیر مظہر الحق کی موجودگی میں آئی بی اے کے ڈائریکٹر اور سیکرٹری تعلیم نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ریفارم سپورٹ یونٹ محکمہ تعلیم کراچی میں تقریب صوبائی سینئر وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ معاہدے کے مطابق دس سال یہ ادارہ آئی بی اے سکھر چلائے گا۔ دستخط کرنے کی تقریب میں ڈی سی او ضلعی ایڈمنسٹریٹر خیرپور محمد عباس بلوچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیر مظہرالحق نے کہا کہ ہم اس امید پر یہ ادارہ آئی بی اے سکھر کے حوالے کر رہے ہیں کہ آئی بی اے انتظامیہ اس ادارے کو مزید بہتر بناتے ہوئے معیاری تعلیم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
شکریہ جنگ