ترقی کیلئے ٹائم اسکیل نافذ


سندھ گورنمنٹ کالج پرنسپلز ایسوسی ایشن نے پے اینڈ پنشن کمیٹی 2010 کو تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاؤس رینٹ اور کنوینس الاؤنس کورننگ بنیادی تنخواہ کا 80% بلا تخصیص پوسٹنگ جاری کیا جائے۔ پی ایچ ڈی الاؤنس 10,000 روپے ماہانہ تمام پی ایچ ڈی اساتذہ کیلئے جاری کیا جائے۔ ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت طبی سہولتوں کی فراہمی کا آغاز کیا جائے۔ پروموشنز کیلئے ٹائم اسکیل کا نفاذ اور انڈکس پے کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ شکریہ جنگ