شہداد کوٹ اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ


گسٹا کی مرکزی اپیل پر ضلع قمبر شہداد کوٹ کی طرف سے اساتذہ کو ٹائم اسکیل نہ دینے سن کوٹہ عارضی اساتذہ کو تاحال مستقل نہ کرنے اور پرائمری ٹیسٹ پاس امیدواران کو ایک سال ہونے کے باوجود آفر آرڈر نہ دینے کیخلاف آفس کے اوپر سیاہ پرچم لہرایا اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر قمبر علی خان ہائی اسکول سے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی سربراہی گسٹا ضلعی صدر مختیار علی بلیدی منور علی کوری، گلشن بروہی، محمد رفیق بروہی اور گھرام خان چانڈیو سمیت دیگر رہنما کر رہے تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائروں کو نذر آتش کر کے دھرنا دیا جس کی وجہ سے سندھ و بلوچستان کی طرف آنے اور جانے ٹریفک کی آمدورفت 3 گھنٹے تک معطل ہوگئی اس موقع پر گسٹا کے صدر مختار علی بلیدی نے خطاب کیا۔
شکریہ جنگ

Comments

Hi there, I dont know if I am

Hi there, I dont know if I am writing in a proper board but I have got a problem with activation, link i receive in email is not working... http://www.sindhstudy.com/?654a451b844bfd4c4dc1198e892,