جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں جناح ڈیبٹنگ سوسائٹی کے تحت بین الجامعاتی مباحثے بعنوان پاکستان کا مستقبل روشن ہے منعقد ہوا۔مباحثے کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر امورِ نوجوانان فیصل سبزواری تھے۔ مباحثے کی صدارت محفوظ یار خان نے کی، جبکہ مہمان مقرر میر حسین علی تھے ۔ اس کے علاوہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر جمیلہ خانم، پروفیسر ثریا قمر اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے ایڈمینسٹرٹر وجیہہ الدین احمد بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی فیصل سبزواری نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے لیکن اس کے لئے ہمیں یکسو ہونا پڑے گا اور اپنے حصے کا کام بہت لگن اور ذمہ داری سے کرنا ہوگا اس ملک کو روشن تر بنانے کے لئے ہمیں بڑی محنت کرنا ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ کا یہ انعام پاکستان اب ہمارے سپرد ہے ۔ ہمارے بزرگوں نے اپنے حصے کا کام بہت خوب کیا اب سب کو ایک انقلاب برپا کرنا ہوگا اور اس میں ہر اول دستے کا کردار نوجوان ادا کریں گے جو اس ملک کے حقیقی معمار ہیں ۔ ڈاکٹر ریاض احمد ہاشمی نے جامعہ کی دس سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا ۔مباحثے میں کراچی کی مختلف جامعات سے ۶۱ کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ پہلی پوزیشن سید فیصل کریم (جامعہ کراچی)، دوسری پوزیشن سید راحیل اختر (محمد علی جناح یونیورسٹی) ، تیسری پوزیشن محمد علی (تابانی اسکول آف اکاونٹینسی) جبکہ خصوصی انعام قاسم سلیم (جامعہ کراچی) کو دیا گیا .شکریہ جنگ