دہلی اسکول خالی کرانے کا نوٹس


گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنمنٹ دہلی اسکول کی عمارت رقم کی عدم ادائیگی پر خالی کرانے کے معاملے کا نوٹس لے لیاہے اور اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم سندھ کو ایک مکتوب بھیجاہے جس میں صوبائی وزیر خالد بن ولایت کے خط کا حوالہ دیاہے جس میں کہاگیاہے کہ 2173طلبہ کے مستقبل کو بچانے اور تعلیم کے فروغ کے لئے دہلی اسکول کی زمین کو1984کے لازمی لینڈ ایکٹ کے تحت قبضے میں لیاجائے اور اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت 13کروڑ 43لاکھ روپے کی رقم فوری جاری کرے کیونکہ قریب علاقے میں کوئی متبادل جگہ نہیں اور2173طلباء وطالبات کو دور دراز منتقل نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے لکھے گئے خط میں سیکریٹری تعلیم سے کہاگیاہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر خالد بن ولایت نے دہلی اسکول کے معاملے پر گزشتہ ماہ وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کو بھی خط لکھا تھا اور ان سے 2173طلبہ کا مستقبل بچانے کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی اسکول خالی نہ کیاجائے۔ اس خط پر وزیرتعلیم سے محکمہ تعلیم کے حکام کو سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوانے اور تین روز کے اندر صوبائی وزیر خالد بن ولایت سے ملاقات طے کرنے کی ہدایت کی تھی مگر ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا نہ ملاقات ہوئی اور نہ ہی سمری بھیجی گئی۔
شکریہ جنگ