کراچی یونیورسٹی کلیہ فارمیسی کام میں تاخیر


جامعہ کراچی میں کلیہ فارمیسی کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیاہے پروجیکٹ کے مطابق عمارت کی تعمیر گزشتہ سال دسمبر میں مکمل ہونی تھی تاہم ما رچ 2010ء شروع ہونے کے باوجود اس کا صرف 33/ فیصد کام ہی ہوپایا ہے۔ فارمیسی کی نئی عمارت کی تعمیر کا تخمینہ 15/ کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم تعمیر میں سست روی اور متعدد بار کام رو کے جانے کے باعث اس کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے اور 33/ فیصد کام پر 8/ کروڑ 97/ لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ تاخیر کی ذمہ دار تعمیراتی ادارے کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پروجیکٹ انچارج آفیسر طارق عزیز نے مزید 34/ لاکھ روپے جامعہ کرا چی کو ادا کرنے کو کہا ہے اور تعمیرات میں تاخیر کیو جہ زیادہ بارشیں، امن و امان اور مالی صورتحال بتائی ہیں دلچسپ امر یہ ہے کہ پروجیکٹ کنسلٹنٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر منور امام نے کہا تھا تعمیراتی کمپنی کام نہیں کررہی تا ہم اسے فارغ کردیا گیا۔ جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ آڈیٹر نے 34/ لاکھ روپے جاری کرنے پر اعتراض کردیا جس سے جامعہ کرا چی کے ڈائریکٹر فنانس نے بھی اتفاق کیا ہے۔ شکریہ جنگ