کالجوں میں اساتذہ کی تاخیر سے آمد کا نوٹس


ڈائریکٹر کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار نے صوبوں کے کالجوں میں اساتذہ اور عملے کی تاخیر سے آمد اور جلد واپس جانے کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے کالجوں کے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کالجز کے پرنسپلز سے سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ عملے کے کالج وقت پر آنے اور چھٹی تک موجود رہنے کو یقینی بنائیں جس کے مطابق پیر تا ہفتہ کو سائنس کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 8 بجے تا دوپہر 2 بجے ہوں گے جمعہ کو 9 تا 12 بجے ہوں گے۔
آرٹس اور کامرس کے کالجوں کے لئے صبح ساڑھے 8 تا ایک بجے اور جمعہ کو 9 تا 12 بجے ہوں گے جبکہ شام کے کالجوں کے اوقات دوپہر 2 تا 8 بجے رات تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دوپہر ڈھائی تا 5 بجے ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کالج کے عملے نے اوقات کار کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ شکریہ جنگ