آج کے جدید دور میں علم حاصل کرنا خواتین اور مرد دونوں کے لئے لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بہبود آبادی سید حاجی علی مردان شاہ نے ڈی سی او ہاؤس کے قریب لائبریری اور جیم خانہ کلب کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ کے ہر تعلقے میں اس طرز کی لائبریریاں بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کتابوں کا ایسا مشترکہ سرمایہ ہوتا ہے
جہاں سے لوگ ہر قسم کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ ہر آدمی مہنگی کتابیں نہیں خرید سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کی معیاری کتابوں سے ایک فرد نہیں بلکہ بے شمار لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر غلام اکبر لغاری نے کہا کہ لائبریریوں سے مطالعہ کا شعور بھی بڑھتا ہے۔ لائبریری صدقہ جاریہ ہے، یہ جب تک قائم رہے گی لوگ فیضاب ہوتے رہیں گے۔
اس موقع پر ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز مدد علی آرائیں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس لائبریری پر 50 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اس کا رقبہ 20 ہزار اسکوائر فٹ ہوگا. شکریہ جنگ